چیچہ وطنی، گیس کی بندش سے شہر ی اذیت میں مبتلا

پیر 1 فروری 2016 20:31

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) گیس کی بندش سے شہر ی مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے جس سے لوگوں کے روزمرہ کے معاملات درہم برہم اورزندگی اجیرن ہوچکی ہے جبکہ گیس بحران کی وجہ سے لکڑی اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی طور پر بلاک2,3,4,5,6,13,16 کے علاوہ ملحقہ کالونی حیات آباد،بہار کالونی،اسلام پورہ ،گؤشالہ ،الفتح ٹاؤن وغیرہ کے رہائشی بری طرح متاثر ہیں۔

ان علاقوں میں صبح ناشتے کے وقت اور شام کھانا پکانے کے وقت گیس مکمل طورپربند یاگیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے۔سینئر صحافیوں استاد علی اکبر،محمد ندیم مصطفیٰ بلوچ ،ملک حید ر عباس اور محمد علی شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس بحران کے مسئلے کو جلد حل کیا جائے اور شہریوں کو اس مسلسل اذیت سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :