چیچہ وطنی ، جیولر کی دکان کا سیل مین مختلف جیولرز شاپس سے لاکھوں روپے کا سونا لیکر ساتھیوں سمیت فرار

پیر 1 فروری 2016 20:30

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) جیولر کی دکان کا سیل مین مین بازار کے مختلف جیولرز شاپس سے لاکھوں روپے کا سونا لیکر اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق مین باز ار کے جیولر ی کی دکان کا سیل مین نعمان بازار سے مختلف جیولر زشاپس کے مالکان ذوالفقار علی،فاروق،افتخار او رحسن وغیرہ سے 31 لاکھ22 ہزار130 روپے مالیت کا سونا گاہک کوحسب معمول دکھانے کیلئے لے گیا اور واپس نہ آیا جس پر تشویش ہوئی تو پتہ چلا کہ وہ اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیاہے۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :