کراچی ،سندھ اسمبلی میں 6 سالہ بچی کے قتل پر توجہ دلاؤ نوٹس

اورنگی میں بچی کو اغوا کر کے غیر انسانی فعل کا نشانہ بنایا گیا ، معاملے کا سخت نوٹس لیا جائے :سیف الدین

پیر 1 فروری 2016 19:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) سندھ اسمبلی میں پیر کواورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والی 6 لہ پاکیزہ کی بازگشت بھی سنائی دی ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سیف الدین خالد نے اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ پاکیزہ کے قتل پر توجہ دلا نوٹس میں کہا کہ او رنگی ٹاؤن میں بچی کو اغوا کرکے غیرانسانی فعل کا نشانہ بنایاگیا ، معاملے کا سخت نوٹس لیا جائے ۔ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بتایاکہ ایس پی کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔