شاہ رخ خان کے کروڑوں مداحوں میں پہلا نمبر میرا ہے،اداکارہ آسین

پیر 1 فروری 2016 16:28

شاہ رخ خان کے کروڑوں مداحوں میں پہلا نمبر میرا ہے،اداکارہ آسین

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آسین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے لاکھوں ،کروڑوں پرستاروں میں میرا نمبر پہلا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔اداکارہ آسین نے کہا کے میرے شوہر راہول شرما بھی انکے پرستار ہیں۔میں نے فلم”گجنی“ سے بالی ووڈ میں اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا۔

میں نے اس وقت نہیں سوچا تھا کہ میں شوبز میں اتنی کامیابیاں سمیٹوں گی۔تاہم آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔میں کم لیکن میعاری کام کی عادی ہوں۔میں بالی وڈ کے اے لسٹ فنکاروں عامر خان،سلمان خان،اکشے کمار،اجے دیوگن کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔میں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔میں نے کیرئیر کا آ غاز وہی سے کیا تھا اس کے بعد میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

(جاری ہے)

میرا خیال ہے کہ میں بہت اچھا وقت گزار رہی ہوں اسی وجہ سے میں نے شادی کا نہیں سوچا ہے۔میری توجہ صرف پرفارمنس کی طرف ہوتی ہے۔میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ میری زیادہ تر فلموں نے اچھا بزنس کیا ہے۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ایسی فلمیں کرو گی جس میں پرفارمنس کا مارجن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں 100کروڑ کلب کے بارے میں نہیں سوچتی ہوں کیونکہ میری ساری توجہ صرف اور صرف پرفارمنس پر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :