جوانوں کے مقابلے بچوں کے لیے اداکاری کرنا بے حد پسند ہے،شاہ رخ خان

پیر 1 فروری 2016 16:28

جوانوں کے مقابلے بچوں کے لیے اداکاری کرنا بے حد پسند ہے،شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہیں نوجوانوں کے مقابلے میں بچوں کے لیے اداکاری کرنا بے حد پسند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں بچے بے حد پسند ہیں اس لیے انہیں بچوں کی خوشی کے لیے کام کرنا ہمیشہ سے ہی بہت اچھالگتا ہے۔

(جاری ہے)

50سالہ بالی ووڈ کنگ نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کے دوست انہیں انکل کہنے کی بجائے شاہ رخ کہتے ہیں جبکہ چند ایک تو شاہ رخ بھی نہیں کہتے ان سے بالکل اپنے ہم عمر دوستوں کی طرح رویہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے بھی سب سے اچھے دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے روہت کے ساتھ کام کرنے کی بہت خوشی ہے اور کاجل کے ساتھ فلم”مائی نیم از خان“ کے بعد کام نہیں کیا تھا۔وہ میری بہت اچھی دوست ہیں۔مجھے جب موقع ملتا ہے میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔شاہ رخ کا کہنا تھا اداکار خود پرست نہیں ہوتے۔