جیکی شیروف نے اپنی زندگی کی 59بہاریں دیکھ لیں،

پیر 1 فروری 2016 14:42

جیکی شیروف نے اپنی زندگی کی 59بہاریں دیکھ لیں،

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)معروف بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف نے اپنی زندگی کی 59بہاریں دیکھ لیں۔سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا ہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ہندی فلم انڈسٹری میں جیکی دادا کے نام سے مشہور اداکار جیکی شروف گجراتی بولنے والے گھرانے میں یکم فروری 1957میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

1983میں سبھاش گئی کی فلم”ہیرو“سے اپنا فلمی زندگی کا سفر شروع کیا یہ ان کی پہلی ہی ہٹ فلم تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ اس کے فورا بعد دیو آنند کی فلم”سوامی دادا“ میں انہیں نے اہم کردار ادا کیا۔اس کے بعد تو جیکی شیروف کی کامیاب فلموں کی قطار لگ گئی انہوں نے 150میں فلموں میں لیڈنگ رول کیے جن میں سے زیادہ تر فلمیں انیل کپور کے ساتھ تھیں جو باکس آفس پر سب سے زیادہ کامیاب رہیں