آج بھی بھارت سے زیادہ پاکستان میں شائقین پسند کرتے ہیں ‘گلوکار علی ظفر

پیر 1 فروری 2016 14:22

آج بھی بھارت سے زیادہ پاکستان میں شائقین پسند کرتے ہیں ‘گلوکار علی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) نامور گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ آج بھی بھارت سے زیادہ پاکستان میں شائقین پسند کرتے ہیں ‘مجھے جو شہرت او ر عزت ملی وہ صرف پاکستان کی وجہ سے ملی ہے اور پوری دنیا میں اپنے ملک کی عزت کیلئے کام کر تاہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں گلوکارعلی ظفر نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ پاکستان میں سال میں ایک دونہیں بلکہ درجنوں فلمیں بنانا چاہیے اس سے نہ صرف پاکستانی فلم انڈسڑی کو فائدہ ہو گا بلکہ ملکی ثقافت کو بھی بہتر انداز میں دنیا میں متعارف کرواکر ہم بھارت کے مقابلے میں اپنی فلم انڈسڑی کو بھی کھڑا کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت میں پر فارم ضرور کر تاہوں مگر مجھے بھارت سے زیادہ آج بھی پاکستان میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :