معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ہے‘خوشبو

پیر 1 فروری 2016 14:22

معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء)اسٹیج اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ہے، جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کرلیں گے کہ ہم نے معیاری کام کرنا ہے تو پھرڈراموں میں فحاشی اور عریانی کا تصوربھی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ایک تقر یب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں خوشبو نے کہا کہ جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں اور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے اسٹیج کا معیار متاثر ہوبلکہ ہمیشہ وہی کیا جو شائقین پسند کرتے ہیں۔