اداکارہ میراکا ہسپتال کی تعمیر اور چندہ کیلئے جھولی پھیلاوٴ مہم چلانے کا فیصلہ

پیر 1 فروری 2016 14:19

اداکارہ میراکا ہسپتال کی تعمیر اور چندہ کیلئے جھولی پھیلاوٴ مہم چلانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) اداکارہ میرا نے ہسپتال کی تعمیر اور چندہ کیلئے جھولی پھیلاوٴ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جھولی پھیلاوٴ مہم کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا اور اس کا اختتام کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کو راولپنڈی کی ایک کارباری شخصیت نے ہسپتال کے لیے مفت اراضی د ینے کی پیش کش کی ہے جس کی وجہ سے میرا کو اس کے خوابوں کی تعبیر ملنے والی ہے اسپتال کی تعمیر کے لیے جھولی پھیلا کر چندہ کیا جائے گا اور فروری کے آخر میں اسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔