فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ کے پانچوں دوست حقیقی رشتوں میں ناکام

پیر 1 فروری 2016 13:45

فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ کے پانچوں دوست حقیقی رشتوں میں ناکام

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں دوستی کا رشتہ نبھانے والی اسٹار کاسٹ رئیل لائف میں رشتے نبھانے میں ہوگئی ہے ناکام۔زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے پانچ مرکزی کردار ریتک روشن، فرحان اختر، ابھے دیول، کترینہ کیف اور کالکی کوئچن۔

(جاری ہے)

فلم میں سبھی دکھائی دیے نئے رشتے جوڑنے میں مگن لیکن حقیقی زندگی میں پانچوں کے بندھن ٹوٹ چکے ہیں۔

ریتک روشن الگ ہوگئے سوزین خان سے، فرحان اختر اور ان کی بیگم ادھونا بھابانی میں علیحدگی ہوگئی۔ ابھے دیول نے بھی گرل فرینڈ پریتی ڈیسائی سے راہیں جدا کرلیں۔ادھر کالکی کوئچن بھی فلمساز شوہر انوراگ کیشپ سے الگ ہوگئیں، اور افواہیں ہیں گرم کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی پیار کی کہانی بھی بس ختم ہونے کو ہے۔

متعلقہ عنوان :