ہالی ووڈ فلم” دی کنفرمیشن “کا ٹریلر جاری

پیر 1 فروری 2016 13:45

ہالی ووڈ فلم” دی کنفرمیشن “کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)ہالی ووڈ فلم” دی کنفرمیشن “کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ فلم میں ایک باپ کی بیٹے سے محبت کو بیان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم18 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی-فلم کی کہانی ہے ایک باپ کے گرد گھومتی ہے جو بیٹے کی ہر خواہش کو پورا کرنے کی فکر میں رہتا ہے۔ ماں کا پیار ساتھ نہیں جبھی اسے ہر وہ خوشی دینا چاہتا ہے جس سے بھلاسکے وہ ماضی کو اور آبستے ہیں ایک نئے شہر میں۔ جہاں تلاش کرتے ہیں ایک نئی منزل لیکن آتی پھر راستے کئی مشکلات فلم میں تھوڑا بہت ہنسی مزاق بھی ہے۔ جو فلم بینوں کو بور نہیں ہونے دے گا- فلم18 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی-