چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 13:36

چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : وی سی باچا خان یونیورسٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے اور تاحکم ثانی یونیورسٹی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی حملے کے شہدا کے لیے شہدا فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اجلاس میں موجود یونیورسٹی فیلکلٹی نے فیصلہ کیا کہ اگر باچا خان یونیورسٹی حملے سے متعلق وی سی کے خلاف کارروائی کی گئی تو ہم وی سی کا دفاع کریں گے۔ یاد رہے کہ باچا خان یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں ناقص سکیورٹی انتظامات کا ذمہ دار وی سی باچا خان یونیورسٹی کو ٹھہرایا گیا تھا۔ شرکا اجلاس نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے۔ علاوہ ازیں وی سی کی زیر صدارت اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی حملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا

متعلقہ عنوان :