وزیراعلیٰ سندھ حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد نہیں سیدھا لیاری گئے تھے‘ قائم علی شاہ نے لیاری میں دعوت پر کھانا کھایا اور آشیر باد لیا

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 12:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد نہیں سیدھا لیاری گئے تھے‘ قائم علی شاہ نے لیاری میں دعوت پر کھانا کھایا اور آشیر باد لیا۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ تھر کی ہلاکتوں پر بات نہیں کرتے پورے ملک میں سکولوں کی سکیورٹی پر توجہ دی جارہی ہے لیکن سندھ حکومت نے سکولوں کی سکیورٹی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان کی گرفتاری پر ہم قانونی راستے میں حائل نہیں ہوئے لیکن اب عزیر بلوچ کے معاملے پر قانونی راستوں میں حائل ہوا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد نہیں سیدھا لیاری گئے تھے‘ قائم علی شاہ نے لیاری میں دعوت پر کھانا کھایا اور آشیر باد لیا۔