Live Updates

پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت پر چوہدری سرور کی آمد ، کارکن پھٹ پڑے،دھکے دئیے

عمران خان کو ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کئے کوئی جواب نہیں ملا ،ہم ان کے لئے دھرنے میں گئے، ہمارے لئے کوئی نہیں آتا،مشتعل کارکنان کی گفتگو

پیر 1 فروری 2016 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت کے دوران چوہدری سرور کی آمد پر پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکن پھٹ پڑے‘ چوہدری سرور کو دھکے‘ مشتعل کارکنان نے کہا کہ عمران خان کو ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کئے کوئی جواب نہیں ملا ہم ان کے لئے دھرنے میں گئے اب ہمارے لئے کوئی نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بھی عدالت میں آئے تاہم انہیں دیکھتے ہی عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے کارکن پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

اس دوران چوہدری سرور کو دھکے بھی دیئے گئے۔

کارکنان نے موقف اختیار کیا کہ ہم ان کے لئے دھرنے میں گئے تھے جہاں سے ہمیں جیل بھیج دیا گیا عمران خان کو ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کئے لیکن جواب نہیں آیا ہمارے بچے بھوکے مررہے ہیں پارٹی نے کچھ نہیں کیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں پندرہ ماہ سے عدالت میں پیش ہورہے ہیں ہم نے کسی عمارت پر حملہ نہیں کیا اور نہ کارکن دہشت گرد ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات