چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی کے سکیورٹی انتظامات کے لیے ایمجنسی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 12:48

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : باچا خان یونیورسٹی کے سکیورٹی انتظامات ایمرجنسی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت اور ایچ ای سی سے دس کروڑ روپے گرانٹ کا مطالبہ کیا تھا تاہم ایچ ای سی کی جانب سے گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے ایک کروڑ اور بیس لاکھ روپے جاری کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو گرانٹ دو اقساط میں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی انتظاماتا کو مزید مؤثر کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :