فلمساز کا سورج پنچولی کو فلم میں لینے سے انکار

پیر 1 فروری 2016 12:42

فلمساز کا سورج پنچولی کو فلم میں لینے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کی خواہش کے باوجود فلمسازانوبھا سنہا نے فلم ”ہیرو“ کے اداکار سورج پنچولی کواپنی فلم میں لینے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اپنی جانداراداکاری کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں اپنی دوستی اورنئے چہرے متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں کئی غیرملکی اداکارائیں سلو میاں کے مرہون منت فلم نگری میں موجود ہیں جب کہ اپنی پروڈکشن ہاوٴس کے بینرتلے بننے والی فلم ”ہیرو“ کے اداکارسورج پنچولی کو فلم نگری میں کام دلانے کے لیے بھی ہاتھ پاوٴں ماررہے ہیں تاہم فلمسازانوبھا سنہا نے سلمان خان کی خواہش کے باوجود سورج کو فلم میں لینے سے انکارکردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز انوبھا سنہا 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ”تم بن“ کا سیکوئل بنائیں گے جس کے لیے انہیں فلم میں نئے چہروں کی تلاش ہے جب کہ فلمسازکے قریبی دوست سلمان خان کی جانب سے ان کی فلم میں سورج پنچولی کو کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہارکیا گیا تاہم انہوں نے دبنگ خان کی فرمائش نہ مانتے ہوئے سورج پنچولی کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکارکردیا جس پرسلو میاں نے ناراضی کا اظہارکیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار سورج پنچولی نے سلمان خان پروڈکشن ہاوٴس کے بینر تلے بننے والی فلم”ہیرو“ سے فلمی کیرئیرکا آغازکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :