برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے حملے کی دھمکی مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 12:41

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے دھماکوں کی دھمکی موصول ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند تنظیم داعش نے کہا ہے کہ برطانیہ داعش کےجنجگوؤں کے قتل سمیت مسلمانوں پرجنگ مسلط کرنے میں بھی ملوث ہے لہٰذا اس پر پیرس سے بھی بڑا حملہ کیا جائے گا۔ عربی زبان کے اخبار کے مطابق داعش نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے حملے کے لیے تیار ہوجانا چاہیے۔

اپنے بیان میں داعش نے برطانوی شدت پسند محمد اموازی عرف جہادی جان کو بھی سراہا جو امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہادی جون کے الفاظ نہیں مریں گے اورخلافت کے سپاہیوں نے پیرس میں جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ داعش کے مطابق یہ حملہ اتنا شدید ہوگا کہ اس سے بچوں کے سرکے بال سفید ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے ایک ہفتہ قبل داعش نے پیرس پر حملہ کرنے والے 9 جنگجوؤں کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں گروہ کا سرغنہ عبدالحامد ابوعود بھی موجود تھا۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے کہا ہے کہ داعش لندن میں بکنگھم پیلس اور نیشنل آرٹ گیلری پر حملہ کرسکتے ہیں، بکنگھم پیلس کے ترجمان نے کہا کہ محل کی حفاظت کا پورے طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق گیلری پر حملہ اس لیے کیا جاسکتا ہے کہ وہ ایک آسان ہدف ہے جہاں سکیورٹی انتی سخت نہیں ہوتی اور یہ گروپ وہاں حملہ کرکے کم وقت میں بہت سے لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔

گیلری کے ترجمان کا کہنا تھاکہ گیلری کی سکیورٹی کو معمول کے تحت دیکھا جارہا ہے اور پورے عمل کا بار بار جائزہ لیا جارہا ہے۔ دوسری جانب لندن پولیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ ہم عوام کو صرف خبردار کرنا چاہتے ہیں خوفزدہ نہیں ، یہ نئی دھمکی پورے برطانیہ کے لیےنہ صرف خطرناک ہے بلکہ حملے کا امکان موجود ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا برطانوی پولیس، انٹیلی جنس سروسز اور دیگر سکیورٹی ادارے اس (ممکنہ) حملے کو ناکام بنانے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ جس کے تحت سکیورٹی انتظامات کو متواتر چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :