اپنے بچوں کو اداکاری کے شعبے میں نہیں دیکھنا چاہتی‘ انجلینا جولی

پیر 1 فروری 2016 12:31

اپنے بچوں کو اداکاری کے شعبے میں نہیں دیکھنا چاہتی‘ انجلینا جولی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنے بچوں کو اداکاری کے شعبے میں کام کر تا نہیں دیکھنا چاہتیں، اداکارہ کو امید ہے کہ ان کے بچے ادکاری کی بجائے دیگر شعبوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔

(جاری ہے)

انجلینا جولی نے نئے آنے والی فلم کنگ فو پانڈا تھری میں اپنے چار بچوں کے ساتھ آواز کا جادو جگایا ہے ، لیکن ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران اداکارہ نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اداکاری کے شعبے میں نہیں دیکھنا چاہتیں اور انہیں امید ہے کہ ان کے بچے مستقبل میں دیگر شعبوں میں قسمت آزمائیں گے۔