میری کامیابیاں والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ‘ افتخار ٹھاکر

پیر 1 فروری 2016 12:25

میری کامیابیاں والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار افتخا ٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا محنت کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو ضرور دیتا ہے ،دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو،اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز میں دیگر بے شمار مثالیں ایسی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ا یک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی کامیابی کا راز والدین کی دعاؤں کو قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ فلم ، ٹی وی او ر تھیٹر میں میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں اور میں اپنے پرستاروں کو نیک تمناؤں کا تحفہ دیتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :