کوشش ہوتی ہے ہر نئے ڈرامے میں پرستاروں کو منفرد نظر آؤں ‘ دانش تیمور

پیر 1 فروری 2016 12:25

کوشش ہوتی ہے ہر نئے ڈرامے میں پرستاروں کو منفرد نظر آؤں ‘ دانش تیمور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) ٹی وی کے نامور اداکار و ماڈل دانش تیمور نے کہا ہے کہ اچھے اور معیاری کام کرنے کو اولین ترجیح دیتا ہوں ،تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دینے والے فنکار ہمیشہ عزت پاتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر نئے ڈرامے میں اپنے پرستاروں کو منفرد نظر آؤں ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر کے ساتھ کہانی اور کرداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام میں ان ڈراموں کی کی پسندیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ا یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ذاتی زندگی میں بڑا ملنسار اور سادہ طبیعت کا مالک ہوں چھوٹوں اور بڑوں سے بڑے احترام سے پیش آتا ہوں اور یہ ادب اور احترام مجھے میرے والدین نے سکھایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :