شیخوپورہ پولیس نے تبلیغی جماعتوں‌کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، اعلامیہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 12:13

شیخوپورہ پولیس نے تبلیغی جماعتوں‌کے داخلے پر پابندی عائد  کر دی، اعلامیہ ..

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): شیخوپورہ پولیس نے تبلیغی جماعتوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی یونیورسٹیز تبلیغی جماعت کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شیخوپورہ ڈسٹرکٹ میں بھی پولیس نے تبلیغی جماعت کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، شیخوپورہ پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے آفیشل پیج پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عوام میں بڑھتی ہوئی مسلکی منافرت اور فرقہ واریت کے پیشٍ نظر ضلع شیخوپورہ میں ہر قسم کی تبلیغی جماعت کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اعلامیہ میں تاکید کی گئی کہ وہ اس سلسلہ میں مقامی پولیس سے تعاون کو یقینی بنائیں جبکہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تبلیغ کے نام پر لوگوں کے مذہب اور مسلک پر تنقید اور منافرت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔