عینی طاہرہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کردی

پیر 1 فروری 2016 12:12

عینی طاہرہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کردی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کر سکوں تو میری دنیا اور آخرت سنوار جائے گی ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عینی طاہرہ کا کہنا تھا کہ میری دلی خواہش ہے کہ میں پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ مل کر اگلے محاذ پر انسان دشمن دہشت گردوں کا خاتمہ کروں ۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں نہ صرف میں بلکہ شوبز سے وابستہ دیگر فنکار بھی اس نیک مقصد میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کر سکوں تو میری دنیا اور آخرت سنوار جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :