کامران مجاہد الحمرا ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” حسن دے چور “ کی کاسٹ میں شامل

پیر 1 فروری 2016 12:12

کامران مجاہد الحمرا ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” حسن دے چور “ کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ٹی وی کے معروف اداکار کامران مجاہد کو الحمرا ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” حسن دے چور “ کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے نامور اداکار کامران مجاہد نے دو ماہ قبل اداکار و ڈرامہ ڈائریکٹر گوشی خان کے اسٹیج ڈرامہ ” کچی مٹی کے لوگ “ سے تھیٹر کی دنیا سے میں قدم رکھا تھا اور اب وہ الحمرا ہال llمیں اپنے دوسرے اسٹیج ڈرامے ” حسن دے چور “ میں اداکاری کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے گوشی خان کا کہنا ہے کہ مجاہد کامران بہترین اداکار ہے اور تھیٹر میں ایسیفنکاروں کی ضرورت ہے ۔ کامران مجاہد کے بعد ٹی وی سے تعلق رکھنے والے مزید اداکار بھی اسٹیج ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے ۔