سعودی عرب میں 9 امریکی ’دہشت گرد‘ گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جنوری 2016 21:54

سعودی عرب میں 9 امریکی ’دہشت گرد‘ گرفتار

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء) سعودی حکام نے گزشتہ کچھ دنوں میں نو امریکی شہریوں سمیت ’دہشت گردی‘ کے 33 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ روزنامہ سعودی گزٹ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار امریکیوں کو پیر جبکہ باقی پانچ کو پچھلے چار دنوں میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

روزنامہ کے مطابق، چھاپوں میں 14 سعودی، تین یمنی، دو شامی، ایک انڈونیشین، ایک فلپائنی ، ایک اماراتی، ایک قازق اور ایک فلسطینی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ ملزمان حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب میں شیعوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ سے وابستہ تھے۔ جمعہ کو ایک خود کش بمبار نے مشرقی صوبے میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ دولت اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔