ایشیائی ترقیاتی بنک کا خیبرپختونخوامیں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار،پن بجلی کے منصوبے شروع کرنے کے لئے مالی تعاون کی پیشکش
اتوار 31 جنوری 2016 21:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بنک نے خیبرپختونخوامیں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں پن بجلی کے چھوٹے ،درمیانے اوربڑے منصوبے شروع کرنے کے لئے مالی تعاون کی پیشکش کی ہے جبکہ صوبے کے ایسے علاقوں میں جہاں لوگ بجلی کی نعمت سے محروم ہیں موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے 356منی مائیکروپن بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو قابل ستائش اقدام قرار دیتے ہوئے Result Base Landing (RBL)ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے منصوبوں کو مختصر ترین مدت میں مکمل کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔
اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایک مشن جس کی قیادت پروگرام منیجرعدنان ترین کررہے تھے نے خیبرپختواکے دارالحکومت پشاور کا دورہ کیاجہاں وفد نے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کا دورہ کیا۔(جاری ہے)
مشن میں کورین،آسٹریلین،فلپائنی ،ویت نام اور پاکستانی سرمایہ کار شامل تھے۔پیڈوہاؤس میں چیف ایگزیکٹوپیڈواکبرایوب نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے مشن کو صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں اور مجوزہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ اس موقع سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرنعیم خان بھی موجود تھے۔
وفد کو بتایا گیاکہ موجودہ صوبائی حکومت توانائی ایکشن پلان کے تحت چھوٹے ،درمیانے اور بڑے توانائی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے جبکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بجلی کی نعمت پہنچانے کے لئے 356منی مائیکروپن بجلی گھر تعمیر کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں 6ماہ قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ان منصوبوں کومختصرعرصے میں مکمل کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کارمشن نے موجودہ صوبائی حکومت کے توانائی منصوبوں کو قابل ستائش اقدام قرار دیتے ہوئے صوبے میں پیڈوکے باہمی تعاون سے پن بجلی کے وسائل کو بروئے کارلانے کے لئےRBLٹیکنالوجی کے ذریعے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ توانائی کے بڑے منصوبوں کے لئے معالی تعاون کا بھی پروگرام ترتیب دیا ہے جس سے ایک طرف صوبے میں ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی تودوسری طرف توانائی منصوبوں کی تکمیل سے انقلاب برپاہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.