چکوال ‘تترال میں کمرے میں گیس بھر نے سے آگ بھڑک اٹھی ‘آگ سے جھلس کر دو سگی بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ،ماں اور بیٹے کو زندہ بچا لیا گیا ‘والدہ تشویشناک حالت میں برن یونٹ کھاریاں منتقل

اتوار 31 جنوری 2016 21:47

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) تھانہ صدر چکوال کے علاقے تترال میں کمرے میں گیس بھر جانے سے آگ بھڑک اٹھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری ریسکیو آپریشن کر کے ماں اور بیٹے کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ آگ سے جھلس کر دو سگی بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ان کی والدہ کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد بشیر کی اہلیہ کی ہفتہ کی صبح ناشتہ تیار کرنے کے لیے چولہا آن کیا اور خود ماچس لینے چلی گئی اس دوران کمرے میں آگ بھر گئی اور جونہی عابدہ پروین نے ماچس جلائی کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے پورا کمرہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ 36سالہ گلشن بی بی اور 28سالہ فائزہ بشیر بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ جبکہ ان کی والدہ عابدہ پروین کو آگ سے نکال لیاگیا۔ اور اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کھاریاں یونٹ منتقل کر دیاگیا۔ جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :