شام ،بی بی زینب کے روضے کے قریب خودکش حملوں اور بم دھماکے میں 45افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی
اتوار 31 جنوری 2016 21:10
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) شام میں بی بی زینب کے روضے کے قریب خودکش حملوں اور بم دھماکے میں کم از کم 45افراد ہلاک اور 110سے زائد زخمی ہوگئے۔روضے کو گزشتہ سال فروری میں بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
(جاری ہے)
اتوار کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ایک کار میں رکھا گیا مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد اردگرد کی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے عمارتوں کو گرتے ہوئے دیکھا جس جگہ دھماکے ہوئے وہاں ایک پانچ منزلہ بلڈنگ میں فوج کا دفتربھی تھا جبکہ عمارت میں فیملیز بھی رہتی تھیں۔روضے والی گلی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔دھماکوں کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کر دیں۔تاحال کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.