پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے معاملے پرسی بی اے یونین ائر لیگ میں پھوٹ پر گئی،دو دھڑوں میں تقسیم ‘مرکزی صدر شمیم اکمل احتجاج کے مخالف ‘ ائر لیگ کے جنرل سیکرٹری ناصر جنجوعہ نے احتجاج کا اعلان کر دیا

اتوار 31 جنوری 2016 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے معاملے پرسی بی اے یونین ائر لیگ میں پھوٹ پر گئی‘ واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائر لیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل احتجاج نہ کرنے کے حامی ہیں اور انہوں نے احتجاج میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف ائر لیگ کے جنرل سیکرٹری ناصر جنجوعہ نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کی نجکاری کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔سیکرٹری ائر لیگ لاہور طاہر بخاری نے بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری کے معاملے پر کوئی سودے بازی کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :