حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا گر ینڈ الائنس خارج از امکا ن نہیں‘ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے مہنگائی، بیروزگاری، لودشیڈنگ میں اضافہ گیس کی بندش سے غربت بڑھ چکی ہے سفید پوش طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے‘ جنرل راحیل شریف مقبولیت کے لحاظ سے نمبر ایک ہیں، انہیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرح ان کی مقبولیت کا گراف قائم رہے،مسلم لیگ (ق) کے صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا انٹر ویو

اتوار 31 جنوری 2016 20:34

حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا گر ینڈ الائنس خارج از امکا ن نہیں‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا گر ینڈ الائنس خارج از امکا ن نہیں‘ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے مہنگائی، بیروزگاری، لودشیڈنگ میں اضافہ گیس کی بندش سے غربت بڑھ چکی ہے سفید پوش طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے‘ جنرل راحیل شریف مقبولیت کے لحاظ سے نمبر ایک ہیں، انہیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرح ان کی مقبولیت کا گراف قائم رہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چوہدی شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کے لئے عمران خان سمیت دینی و سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں اوراپوزیشن جماعتوں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے اس لیے حکومت کے خلاف وفاق میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران ڈھیٹ ہیں انہیں لوگوں کی مشکلات کا احساس نہ ہے ‘حکومت کی کارکردگی زیرو ہے مہنگائی، بیروزگاری، لودشیڈنگ میں اضافہ گیس کی بندش سے غربت بڑھ چکی ہے سفید پوش طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔