کراچی‘ شادی ہال کے ٹینک سے بچی کی لاش برآمد ‘ لواحقین کا شدید احتجاج،مشتعل مظاہرین نے شادی ہال کا گھیراؤ کرکے آگ لگا دی

اتوار 31 جنوری 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں شادی ہال کے ٹینک سے بچی کی لاش ملنے کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شادی ہال کا گھیراوٴ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مقامی شادی ہال کے پانی کے ٹینک سے بچی کی لاش مل گئی ہے۔لاش ملنے کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے شادی ہال کا گھیراؤ کر لیا مشتعل مظاہرین نے شادی ہال کوآگ لگا دی۔

متعلقہ عنوان :