ایبٹ آباد‘ پیپلز پارٹی شہید بھٹو خیبرپختونخوا کے صدرگرفتار‘ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دیا دیا گیا

اتوار 31 جنوری 2016 19:10

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) پی پی پی شہید بھٹو خیبرپختونخوا کے صدرسید سلیم شاہ کوایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ نے فوارہ چوک بند کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق شیروان اڈہ کی منتقلی کے خلاف فوراہ چوک میں چھ گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئیں۔

(جاری ہے)

، تھانہ کینٹ میں پی پی پی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سید سلیم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تو صوبائی صدر نے عدالت سے سفری ضمانت کروا لی،جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن(ر) خالد محمود نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صوبائی صدر کو تھری ایم پی اوکے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے ان کے گھر چھاپہ مار کر صوبائی صدر کو گرفتارکرنے کے بعد فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کر دیا گیا۔