(ن) لیگ کا عام انتخابات کی تیاریوں سے پہلے لاہور سمیت پورے پنجاب کو پارٹی کو مضبوط اور فعال کر نے کا فیصلہ،تما م اضلاع میں پارٹی کے ضلعی سکرٹریٹ کا بھر پور فعال کیا جا ئیگا ‘کارکنوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اراکین قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی ملاقاتیں کر یں گے‘ذرائع

اتوار 31 جنوری 2016 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کا عام انتخابات کی تیاریوں سے پہلے لاہور سمیت پورے پنجاب کو پارٹی کو مضبوط اور فعال کر نے کا فیصلہ ‘تما م اضلاع میں پارٹی کے ضلعی سکرٹریٹ کا بھر پور فعال کیا جا ئیگا ‘کارکنوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اراکین قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی ملاقاتیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے بھی پارٹی کو لاہور سمیت پورے پنجاب میں مزید فعال اور مضبوط کیا جا ئیگا جس کیلئے پارٹی قیادت نے (ن) لیگ کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹر یٹ قائم کر نے کے ساتھ ساتھ عوامی اور کارکنوں کے مسائل کے حل بھی تمام وسائل بیرو کار لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔