ڈپلومہ ہولڈر ایسوسی ایشن کا بھی اپنے حقوق اور اپ گریڈیشن کے لئے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) ڈپلومہ ہولڈر ایسوسی ایشن نے بھی اپنے حقوق اور اپ گریڈیشن کے لئے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پنجاب حکومت سے ڈپلومہ ہولڈز کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپلومہ ہولڈر ایسوسی ایشن کے صدر محمد بلال نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 4جنوری کو صوبہ بھر کے کلرکس کیڈر کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے اور اس فیصلہ میں ڈپلومہ ہولڈرز کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ہمیں بھی کلرکل کیڈر کی طرح اپ گریڈیشن دی جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف ڈرافٹس مین کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دی جائے سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین کو گریڈ 16سے17میں ترقی دی جائے ریجنل ہیڈ ڈرافٹسمین اور سینئر سب انجینئر کو گریڈ 13سے گریڈ 17میں ترقی دی جائے اس کے ساتھ ساتھ10ہزار روپے کا خصوصی پیکیج بھی دیا جائے انہوں نے کہاکہ ڈرافٹسمین اور سب انجینئر کو گریڈ 11 سے 16 میں ترقی دی جائے اور سٹینو کو گریڈ 5سے گریڈ11میں ترقی دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے میٹرک پاس کو ہم سے سینئر کر دیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے پنجاب حکومت ہماری حق تلفی بند کر کے اپنا حق دیا جائے انہوں نے کہاکہ ا گر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اپنے حقوق کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی

متعلقہ عنوان :