پشاور، ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی قیادت میں اجلا س

تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات پر تبا دلہ خیال

اتوار 31 جنوری 2016 17:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی قیادت میں تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے انجئنیرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور میڈیکل کالج کے پر نسپل کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایس پی کینٹ اور تعلیمی اداروں کے دیگر سربراہان نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی قیادت میں اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں انجئینرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چا نسلر اور میڈیکل کالج کے پرنسپل اور دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار نے بھی شرکت کی میٹنگ میں ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ چارسدہ باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد پشاور کے تمام تعلیمی اداروں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئیے لائحہ عمل طے کی ہے جس میں تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈز کو پولیس کی طرف سے تربیت دی جائیگی جس میں اسلحہ چلانا ،سیکیورٹی گارڈز کو احسن طریقے سے ڈیوٹی نبھانا ودیگر تربیت شامل ہے ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا ،دیواروں کو 14 فٹ تک اونچاکرنا اور دیواروں پر خاردار تار لگانا ،لائٹنگ سسٹم نصب کرنا اور ایمر جنسی الائے رم نظام لگانا سیکیورٹی انتظامات میں شامل ہے ایس ایس صاحب نے کہا کے ناقص سیکیورٹی کی انتظامات پر پشاور پولیس نے بہت سے تعلیمی اداروں کے مالکان اور سربراہان کے خلاف مقدمات درج کی ہے اسلئیے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور سربراہان کو چاہئیے کہ وہ سیکیورٹی کے انتظام کو مزید بہتر بنائے

متعلقہ عنوان :