حمزہ شہبازکا مخدوم فیصل صالح حیات سے را بطہ
جھنگ اور چنیوٹ کے ضلعی چےئرمینوں کے لئے متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ،ضلعی چےئرمین کا عہدہ مخدوم گروپ کودینے کا عندیہ
اتوار 31 جنوری 2016 17:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سابق وزیرداخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات اور حمزہ شہباز شریف کے مابین جھنگ اور چنیوٹ کے ضلعی چےئرمینوں کے انتخاب کے معاملے پر رابطہ ہواہے اور متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور پنجاب میں طاقت کے اصل سرچشمہ حمزہ شہباز شریف نے جھنگ اورچنیوٹ میں ضلعی چےئرمینوں کے انتخاب کے معاملے پر فیصل صالح حیات سے رابطہ کرکے دونوں اضلاع میں متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جھنگ اور چنیوٹ میں مخدوم فیصل صالح حیات کے گروپ نے بھاری اکثریت سے جیتناتھا اور دونوں اضلاع میں چےئرمین کاعہدہ حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگیا تھا،دوسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) مخدوم سید فیصل صالح سے دونوں اضلاع میں وائس چےئرمین کے عہدے لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ضلعی چےئرمین کا عہدہ مخدوم گروپ کودینے کا عندیہ دیا ہے تاہم مخدوم سید فیصل صالح حیات نے حمزہ شہباز کو واضح جواب دینے کی بجائے گروپ اراکین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس مقصد کے لئے مخدوم گروپ کے چےئرمین اور دیگر بلدیاتی منتخب ممبران کا اجلاس بہت جلد مخدوم ہاؤس جھنگ میں طلب کیا جائے گا۔
اس حوالے سے جب مخدوم سید فیصل صالح حیات سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ مخدوم گروپ قومی اور علاقائی مفاد میں تمام سیاسی گروپوں اور جماعتوں سے الحاق کا مخالف نہیں ہے تاہم حکومت پنجاب بلدیاتی ممبران کو ہراساں کرنے سے گریز کرے،جھنگ اورچنیوٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملیں اور زرعی فارمز ہیں اوران کے بہت زیادہ مفادات ان اضلاع سے منسلک ہیں،حکومت پنجاب کے ترجمان نے حمزہ شہباز شریف کے مخدوم فیصل صالح حیات سے رابطہ پرتبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.