پاکستان ٹیلیویژن کے ملازمین کو بہت جلد تنخواہوں میں اضافے کی نوید ملنے والی ہے،جہانگیر خان

اتوار 31 جنوری 2016 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹیلیویژن کے ملازمین کو بہت جلد تنخواہوں میں اضافے کی نوید ملنے والی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے کیا جوچارٹر آف ڈیمانڈ مذاکرات میں دو دن کے وقفے پراسلام آبادسے پی ٹی وی سنٹر لاہور آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں سے ریفرنڈم میں تاخیر کی وجہ سے انتظامیہ اورسی بی اے یونین کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈپر مذاکرات نا ہونے کی وجہ سے ملازمین کو بہت نقصان اٹھانا پڑا اور تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ بھی نہیں ہو سکا ۔

پی ٹی وی یونین کے مرکزی صدر نے بتایا کہ انتظامیہ اور یونین کے درمیان مذکرات کامیابی سے جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی ،پی ٹی وی محمدمالک ۳۳۵ عارضی ملازمین کو مستقل کرکے،۲۰۱۴تک ریٹائرڈملازمین کی ادائیگی،انجنئرنگ اورکلاس فور کے تمام کیڈرز کی اپ گریڈیشن اور بقایاجات کی ادائیگی پر کئی ماہ سے بندمیڈیکل سہولت کی بحالی کے بعدپی ٹی وی ملازمین کے محبوب ایم ڈی کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جہانگیر خان نے کہا کہ محمد مالک کی موجودگی میں ملازمین اچھے چارٹر کی امید رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ مزدور دشمن اور مفاد پرست قوتیں ایم ڈی ،پی ٹی وی کے خلاف بے بنیادمنفی پراپیگنڈہ کرکے ادارے اور ملازمین کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اورہم ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ مرکزی صدر نے کہا کہ پی ٹی وی کے چئرمین عطاالحق قاسمی اور ایم ڈی محمد مالک کی سربراہی میں پاکستان ٹیلی ویژن ترقّی کا سفر جاری رکھے گا اور ملازمین خوشحال ہوں گے

متعلقہ عنوان :