اورنج لائن کا ٹھیکہ غیر تجربہ کار اسلحہ کا بزنس کرنیوالی فرم کو دیا گیا: پرویزالٰہی
جنگلہ بس اور ڈالر بناؤ ٹرین پر 40ارب روپے سالانہ سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گا، عوام ادویات اور غریب بچے تعلیم سے محروم رہیں گے ،صحافیوں سے گفتگو
اتوار 31 جنوری 2016 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جنگلہ بس اور ڈالر بناؤ اورنج لائن پر سالانہ 40 ارب روپے کی سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی اور اس خطیر رقم کے ضیاع سے عوام ہسپتالوں میں ادویات اور غریبوں کے بچے تعلیم سے محروم رہیں گے کیونکہ حکومت ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کی بجائے انہیں ٹھیکوں پر دے رہی ہے اور 1122 جیسی ریسکیو سروس کیلئے بھی چندہ مانگ رہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ اورنج لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ اس شعبہ میں ایسی غیرتجربہ کار فرم کو دیا گیا ہے جس نے اس طرح کا پراجیکٹ کبھی کیا ہی نہیں اور وہ اسلحہ کا بزنس کرتی ہے۔(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے اپنی حکومت کے انڈرگراؤنڈ ٹرین کے منصوبہ کو ختم کرنے کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہم نے اس کا ٹھیکہ شنگھائی میٹرو ٹرین اور یورو ٹنل جیسے پراجیکٹ مکمل کرنے والی فرم کو دیا تھا، اس میں پنجاب کو کوئی خسارہ تھا نہ سبسڈی اور نہ ہی پنجاب حکومت کی کوئی انوسٹمنٹ لیکن ڈالر بناؤ نمائشی منصوبوں کے رسیا شہبازشریف کو یہ پسند نہیں تھا جبکہ ان کے اورنج لائن منصوبہ کیلئے 3فیصد شرح سود کے مقابلہ میں ہمارے منصوبہ کیلئے شرح 10 سالہ گریس پیریڈ کے ساتھ صرف 25ء0 فیصد تھی اور اس کی عوامی افادیت کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس پراجیکٹ نمبر 40573 کی منظوری کے تحت اس کیلئے فنڈز کی پہلی قسط بھی جاری کر دی تھی جو شہبازشریف نے لینے سے انکار کر دیا اس کی بجائے پہلے جنگلہ بس اور پھر ڈالر بناؤ ٹرین کے منصوبے شروع کر دئیے جبکہ ٹرین پر سالانہ 16 ارب، لاہور اور راولپنڈی میں جنگلہ بس پر 12,12 ارب روپے کے خسارہ میں ہر سال اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر علاقہ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں لیکن شہبازشریف نے اس تاریخی شہر کا حسن ختم اور پرانے دور اور بادشاہوں کی تمام عمارات کو تباہ کرنے کا عہدہ کر رکھا ہےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.