پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے‘ جب بھی مذاکرات شروع ہونے لگتے ہیں تو دہشت گردی کا واقع رونما ہوجاتا ہے‘ دہشت گردی میں اندر کا ہاتھ ملوث نہ ہو تو باہر کا ہاتھ کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘ اندر کے ہاتھ کی بیخ کنی ناگزیر ہے‘ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں‘ پاکستان نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کررہا ہے

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی میاں عامر محمود سے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 جنوری 2016 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے‘ جب بھی مذاکرات شروع ہونے لگتے ہیں تو دہشت گردی کا واقع رونما ہوجاتا ہے‘ دہشت گردی میں اندر کا ہاتھ ملوث نہ ہو تو باہر کا ہاتھ کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘ اندر کے ہاتھ کی بیخ کنی ناگزیر ہے‘ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں‘ پاکستان نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کررہا ہے۔

وہ اتوار کو میاں عامر محمود سے ان کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پرویز رسید نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے لیکن جب بھی مذاکرات شروع ہونے لگتے ہیں تو دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے زبان دی تھی کہ کراچی کے جرائم میں ملوث افراد کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب جار ی رکھا جائے گا،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں سے پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کو بھی فائدہ پہنچاہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں اندر کا ہاتھ ملوث نہ ہو تو باہر کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،انٹیلی جنس معلومات پر بہت سے واقعات کو ہونے سے روکا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے ،دہشتگرد آسان اہداف کی تلاش میں ہیں ،دہشتگردوں کے بچے دہشتگرد نہیں بلکہ اچھے شہری بنیں گے۔پرویز رشید نے کہا کہ ایک واقعے کے بعد امریکہ میں بھی سکول بندکر دیئے گئے۔