عزیز بلوچ نے ابتدائی تفتیش میں سیاسی جماعتوں اورحکومتی شخصیات سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

پیپلزپارٹی کے رہنما زمینوں پر قبضے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لئے اس سے مدد طلب کرتے تھے ملزم

اتوار 31 جنوری 2016 14:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) کراچی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ نے ابتدائی تفتیش میں سیاسی جماعتوں اورحکومتی شخصیات سے رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما زمینوں پر قبضے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لئے اس سے مدد طلب کرتے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کراچی کے نواحی علاقے سے گرفتار ہونے والے لیاری کینگ وار کے سرغنہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کے سیاسی جماعتوں اورحکومتی شخصیات سے اہم روابط ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما زمینوں پر قبضے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کیلئے کینگ وار سے مدد طلب کرتے تھے، پی پی کی اہم شخصیت نے جیل میں گینگسٹرز کا سربراہ مقرر کررکھا تھا اس کے علاوہ عزیر بلوچ نے فشریز ملازمین کو ڈرا دھماکا کر بھتہ وصول کرنے والے نامور گینگسٹر اور کرپٹ رہنماوں کو فشریز حکام کے تعاون سے بیرون ملک فرار کرانے کا بھی انکشاف کیا ۔

متعلقہ عنوان :