ریحام خان کو اپنی سماجی تنظیم ” مور“ کے لئے ملک کے 13 بڑے شہروں میں دفاتر کی جگہ مل گئی

اتوار 31 جنوری 2016 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) معروف اینکرپرسن ریحام خان کو اپنی سماجی تنظیم ” مور“ کے لئے ملک کے 13 بڑے شہروں میں دفاتر کی جگہ مل گئی ہے ان شہروں میں کراچی ، پشاور ، کوئٹہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ملتان ، شیخوپورہ اور دیگر شہر شامل ہیں دفاتر کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ فروری میں کیا جائے گا ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ریحام خان کی سماجی تنظیم میں شمولیت کرنے والوں کی تعداد 12 ہزرا تک پہنچ گئی ہے بعض سماجی تنظیموں اور خاص کر وہ تنظیمیں جو عورتوں پر تشدد کے حوالے سے کام کر رہی تھی نے خود کو مور میں ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ریحام خان سے ملاقاتوں کے بعد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :