طاہر القادری مارچ میں بھارت کا دس روزہ دورہ کریں گے

اتوار 31 جنوری 2016 13:28

طاہر القادری مارچ میں بھارت کا دس روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مارچ میں بھارت کا دس روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران اجمیر شریف ، ممبئی سمیت کئی اہم شہروں میں اجتماعات اور کانفرنسسز سے خطاب کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اعلی حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ بھارت فائنل کر دیا گیا ہے جس کے حوالے سے بھارتی حکومت نے اجازت بھی دے دی ہے مارچ میں دورہ ہو گا جس میں منہاج القرآن بھارت کی تنظیموں نے دعوت دی تھی اس سے قبل کا دورہ آخری وقت میں جا کر منسوخ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان نوراللہ صدیقی نے بھی رابطہ کرنے پر مذکورہ دورے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :