کراچی،فشریز میں لانچ میں آتشزدگی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 31 جنوری 2016 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے فشریز میں آگ لگنے سے ایک چھوٹی لانچ تباہ ہوگئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

فشریز میں علی الصبح کچرے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی جس نے قریبی کھڑی ایک چھوٹی لانچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران لانچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔