کراچی،سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک، 10 افراد گرفتار

اتوار 31 جنوری 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) کراچی باغ کورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ کورنگی ناصر کالونی میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ عوامی کالونی باغ کورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق ہلاک ملزم راجو عرف پنجابی نے 2 ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ آستانے پر فائرنگ کی تھی۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس مقابلے کرنے والی ٹیم کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی نے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب کورنگی ناصر کالونی میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ خفیہ اطلاع کی بنا پر مارا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :