کوئٹہ،ہزارگنجی میں سیکیورٹی فورسزپر حملہ، 3شدت پسند ہلاک ،سیکورٹی اہلکار زخمی

اتوار 31 جنوری 2016 11:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کردیا ،مقابلے میں 3 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فوسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جارہا تھا،جب ہزار گنجی کے مقام پر گھات میں بیٹھے شدت پسندوں نے انھیں نشانہ بنایا، جس کے بعد مزید نفری طلب کو طلب کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کیدرمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اس دوران 3شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ،شدت پسندوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد، ہینڈ گرینیڈ اور 3 پستول برآمد کر لیے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے ہلاک شدت پسندوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :