چھ ماہ میں موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمدات پر 54ارب روپے خرچ کیے گئے‘ ادارہ شماریات

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء ) مالی سال2015-16ء کے چھ ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات 11فیصد اضافہ سے 39ارب روپے رہی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران گاڑیوں کی درآمدات 34فیصد اضافہ سے 15ارب روپے تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ادراہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے صرف چھ ماہ میں موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمدات پر 54ارب روپے خرچ کیے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب مہنگے موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمدات سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :