تیز رفتار بس نے 15سالہ سائیکل سوارکو کچل دیا ، ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا

بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، لواحقین کا تھانہ سندر کے سامنے لاش رکھ کر شدیداحتجاج

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) ملتان روڈ پر تیز رفتار بس نے 15سالہ سائیکل سوارکو کچل دیا ، ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، لواحقین نے تھانہ سندر کے سامنے لاش رکھ کر شدیداحتجاج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈپرہائی نون فیکٹری مراکہ کے سامنے مسافربس کی زد میں آکر چوہنگ کا رہائشی 15سالہ ارسلان عرف بلا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سکائی ویز کی بس دوسری گاڑی سے ریس لگارہی تھی جوغلط اوورٹیک کرتے ہوئے سڑک پرسائیکل سوارارسلان پرچڑھ دوڑی۔واقعے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ جاں بحق ہونیوالے لڑکے کے ورثاء نے تھانہ سندر کے سامنے لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ارسلان کے کزن کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :