پاکستان بیت المال کے چائلڈ سپورٹ پروگرام کے ذریعہ بچوں اور بچیوں کے داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان بیت المال کے چائلڈ سپورٹ پروگرام کے ذریعہ تھرپارکر، کوہستان اور بھکر میں سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کے داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا، پروگرام کے تحت سکول جانے والے بچوں کی شرح میں 9.06 فیصد جبکہ بچیوں کی شرح میں 13.74 فیصد اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ پروگرام کا مقصد پرائمری تعلیم کی شرح، سکولوں میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ اور سکول نہ جا سکنے والے بچوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت پاکستان بیت المال ایک بچے والے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 300 روپے اور دو یا دو سے زائد بچوں والے خاندانوں کو فی خاندان 600 روپے وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے، یہ نقد وظیفہ کی رقم مستحق خاندانوں کو فوری ضوریات کو پورا کرنے میں معاونت کیلئے دی جا رہی ہے۔ یہ پروگرام بھکر، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، مظفر آباد، گانچھے، نواب شاہ، تھرپارکر، گھوٹکی، کوہستان، ایبٹ آباد، سوات، کوئٹہ، کھاریاں اور لسبیلہ کے اضلاع میں شروع کیا جا چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت شرائط پورے کرنے والے خاندانوں میں اب تک 184 ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :