عزیر بلوچ کا تعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے رہا ،پیپلزپارٹی نے عزیر سے کبھی کوئی غلط کام نہیں کروایا، شاید ذوالفقار مرزا نے کرایا ہو، مرزا کو بھی عزیر بلوچ کے ساتھ شامل تفتیش کیا جائے ، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کا تعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے رہا ہے ، عزیر بلوچ کے ساتھ ساتھ ذوالفقار مرزا کو شامل تفتیش کیا جائے ، پیپلزپارٹی میں کسی نے عزیر بلوچ سے کوئی غلط کام نہیں کروایا ، شاید ذوالفقار مرزا نے ان سے کوئی غلط کام لیا ہو۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کے ساتھ ساتھ ذوالفقار مرزا کو بھی شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ وہ اسے اپنا بھائی قرار دے رہے ہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے عزیر بلوچ سے کوئی غلط کام بھی کروائے ہوں ان کے علاوہ پوری پیپلز پارٹی کسی نے بھی عزیر بلوچ سے کوئی غلط کام نہیں کروایا۔ سعید غنی نے کہا کہ عزیر بلوچ کا تعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے رہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار چپ نہیں ہوں گے تو ہر بات کا جواب دیں گے ۔ حکیم اﷲ محسود کے مرنے پر وزیر داخلہ کے چہرے پر غم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی تھی ۔ وزیر داخلہ کو اب کھل کر مک مکا کی بات بتانی چاہیے انہیں قوم کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے