وزیر خزانہ نے ٹیکس نادہندگان کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس 0.6 کی بجائے 0.3 فیصدکرنے کی منظوری دیدی

انکم ٹیکس ریٹرن کیلئے آخری تاریخ 29فروری مقرر

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس نادہندگان کیلئے 29فروری 2016 تک بنکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس 0.6 سے ترمیم کر کے 0.3 فیصد کرنے کی منظوری دے دی، انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 کے تحت تاجروں کے لئے بھی ٹیکس جمع کرنے کی تاریخ 29فروری 2016مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بحیثیت چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) ٹیکس نادہندگان کیلئے 29فروری 2016 تک بنکنگ ٹرانزیکشن میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6فیصد میں ترمیم کر کے 0.3فیصد کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016ء کے تحت وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ 0.6فیصد ریٹ میں ای سی سی کی سفارشات کے تحت ترمیم کر سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے بھی انفرادی یا مجموعی طور پر لوگوں کیلئے ٹیکس جمع کرانے کیلئے 29فروری تک توسیع دینے کی منظوری دی، انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016ء کے تحت تاجروں کیلئے ٹیکس جمع کرنے کی تاریخ بھی 29فروری 2016ء مقرر کر دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔