حافظ آباد ‘واپڈا کی مبینہ غفلت سے بجلی کے ٹرانسفامر کے جلنے سے صارفین کا لاکھوں مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان خاکستر

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:38

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) حافظ آباد میں علی پور روڈ پر واپڈہ کی مبینہ غفلت سے بجلی کے ٹرانسفامر کے جلنے سے صارفین اور دوکاندروں کا لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق علی پور روڈ پر گلہ ٹیلی فون ایکسچینج میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر گذشتہ کئی ہفتوں سے خراب چلا آرہا ہے ۔

جس میں آ ئے روز سپارکنگ ہوتی رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

واپڈہ شکایات آفس میں کئی بار شکایت درج کروانے کے باوجود اس فالٹ کو دور نہ کیا جاسکا ہے ۔ جس کیوجہ سے گذشتہ روز اچانک ٹرانسفارمر کو آگ لگنے سے زور دار دھماکہ ہوا ۔ اور گرم اور ٹھنڈی تاریں آپس میں مل جانے سے صارفین اور دوکانداروں کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیاء جل گئیں ۔ جس پر صارفین اور دوکانداروں نے واپڈہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تبدیل کرکے یہاں پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب واپڈہ ذرائع نے کہا کہ ٹرانسفارمر کا جلنا معمول کی بات ہے۔ ہم اس کے نقص کو چیک کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :